Sep 20, 2020 05:41 pm
views : 232
Location : Singer Chowrangi
Karachi- One dead in Cylinder Blast Near Singer Chowrangi at PSO Pump
کراچی ،بس میں سلنڈر دھماکے سے ایک شخص جاں بحق
کورنگی سنگر چورنگی کے قریب فیول اسٹیشن پر کھڑی بس میں سلنڈر دھماکے سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔
کراچی
کے علاقے کورنگی میں سنگر چورنگی کے قریب فیول اسٹیشن پر کھڑی بس میں
سلنڈر دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا، ریسکیو حکام کے مطابق
دھماکے کی اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچے اور زخمی شخص کو جناح اسپتال منتقل
کیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑگیا۔
پولیس کے مطابق
دھماکے کے باعث بس مکمل طور پر تباہ ہوگئی جب کہ قریب کھڑی کوسٹر کو بھی
جزوی نقصان پہنچا تاہم دھماکے سے متعلق مزید تفتیش جاری ہے جب کہ دھماکے
میں جاں بحق شخص کی شناخت تاحال نہیں ہوسکی۔