Sep 20, 2020 05:47 pm
views : 231
Location : Domestic place
Islamabad- Will oust govt to restore democracy in country: Asif Zardari
اسلام آباد، ہم جمہوریت پر یقین رکھتے ہیں، آل پارٹیز کانفرنس کی کامیابی کا سہرا سیاسی جماعتوں کو جاتا ہے،آصف زرداری
پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف زرداری نے
کہا ہے کہ ہم جمہوریت پر یقین رکھتے ہیں، آل پارٹیز کانفرنس کی کامیابی کا
سہرا سیاسی جماعتوں کو جاتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کی
میزبانی میں وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں منعقد ہونے والی اپوزیشن کی
کل جماعتی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے آصف زرداری کا کہنا تھا کہ ہمیں حالات
سے ڈرنے کی ضرورت نہیں ہے، اےپی سی کی کامیابی کا سہرا سیاسی جماعتوں کو
جاتا ہے۔
ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اےپی سی کے
شرکا کو خوش آمدید کہتا ہوں، میری نظر میں اے پی سی بہت پہلے ہوجانی چاہیے
تھی۔
سابق صدر کا مزید کہنا تھا کہ یہ ہماری پہلی اےپی سی نہیں ہے،
ناسمجھ سیاسی بونوں کو سیاست کا پتہ نہیں ہے، مریم نواز نے مشکلیں برداشت
کیں، ان کو سلام پیش کرتا ہوں۔