Sep 20, 2020 07:30 pm
views : 245
Location : Idara noor e haq
Karachi- Siraj-ul-Haq says JI did not participate in APC due to some reasons
کراچی، اپوزیشن 2 سال سے ہر مرحلے پر حکومت کا ساتھ دے رہی ہے،سراج الحق
امیرِ جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) میں شمولیت نہ کرنے کی وجوہات بتادیں۔
کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران سراج الحق نے کہا کہ جماعتِ اسلامی نے کچھ وجوہات کی بناء پر اے پی سی میں شریک نہیں ہوئی۔
انہوں
نے کہا کہ اس اپوزیشن نے 2 سال کے دوان حکومت کو سپورٹ کیا ہے، حکومت کی
خوش قسمتی ہے کہ ان کو ایسی اپوزیشن ملی ہے جو گذشتہ 2 سال سے ہر مرحلے پر
ان کا ساتھ دے رہی ہے، تحریک انصاف کی حکومت کے 870 دنوں میں 870 مرتبہ
اپوزیشن کی بڑی جماعتوں نے حکومت کا ساتھ دیا۔
امیرِ جماعت اسلامی نے مزید کہا کہ آل پارٹیز کانفرنس میں شریک اپوزیشن جماعتوں کا ایجنڈا ایک نہیں ہے۔
سراج
الحق کا مزید کہنا تھا کہ جماعت اسلامی صاف و شفاف اور اچھی حکمرانی پر
یقین رکھتی ہے، موجودہ حکومت ماضی کی حکومتوں سے بھی زیادہ خراب حکومت ثابت
ہوئی،جماعت اسلامی ہر فورم پہ حقیقی اپوزیشن کا کردار ادا کرے گی۔