Sep 21, 2020 01:03 pm
views : 246
Location : Different Places
Islamabad- Pakistan Coronavirus: 306,304 Cases and 6,420 Deaths
کراچی، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے چار مریض جاں بحق
نیشنل
کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں
کرونا وائرس کے 566 نئے کیسز سامنے آئے جبکہ 4 مریض جاں بحق ہوئے۔
تفصیلات
کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں
کے دوران کرونا وائرس کے 4 مریض جاں بحق ہوئے جس کے بعد ملک میں کرونا
وائرس سے اموات کی تعداد 6 ہزار 420 ہوگئی۔
نیشنل کمانڈ سینٹر کا کہنا
ہے کہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 566 نئے کیسز سامنے آئے، ملک میں
مجموعی کرونا کیسز کی تعداد 3 لاکھ 6 ہزار 304 ہوچکی ہے۔
ملک میں کرونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد 7 ہزار 15 ہے جبکہ کرونا وائرس کے 2 لاکھ 92 ہزار 869 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔
این
سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 33 ہزار 393
ٹیسٹ کیے گئے۔ ملک میں کرونا وائرس سے صحتیابی کی شرح 98 فیصد جبکہ اموات
کی شرح صرف 2 فیصد ہے۔