Sep 22, 2020 06:56 pm
views : 256
Location : Different Places
Islamabad- You allowed Nawaz to go abroad, now ensure his return, IHC tells govt
اسلام آباد، نواز شریف کو حکومت نے باہر بھیجا، واپس لانا اسی کی ذمہ داری ہے، اسلام آباد ہائیکورٹ
اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامر فاروق کی سربراہی میں
دو رکنی بنچ نے العزیزیہ ریفرنس میں نوازشریف کی سزا کے خلاف اپیل پر سماعت
کی۔
ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے بتایا کہ پاکستانی ہائی کمیشن لندن نے ڈاک
کے ذریعے وارنٹس نواز شریف کی رہائشگاہ بھیجے۔ برطانیہ کے کامن ویلیتھ آفس
کو بھی وارنٹ گرفتاری کے بارے میں بتایا گیا۔ ہمارا ہائی کمیشن برطانیہ کی
وزارت خارجہ کے ذریعے کورٹ میں جائے گا اگر عدالت حکم دے گی تو نواز شریف
کی حوالگی کی کارروائی کریں گے۔
جسٹس محسن اختر کیانی نے ایڈیشنل اٹارنی
جنرل پر اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا کہ آپ چاہیں گے سے کیا مراد ہے، کیا
وفاقی حکومت کی ذمہ داری نہیں انہیں واپس لانا؟ کیا وفاقی حکومت نے ہی نواز
شریف کا نام ای سی ایل سے نہیں نکالا؟ آج جو ہم یہاں رکے کھڑے ہیں یہ
وفاقی حکومت کی وجہ سے ہے، بیس ہزار صفحات اپیل کے پڑے ہیں جن پر ہم نے
فیصلہ کرنا ہے، یہاں ملزم کی حاضری ہی نہیں ہو پا رہی کہ آگے بڑھیں۔
ہائی
کورٹ نے ریمارکس دیے کہ نواز شریف سزا یافتہ ہیں، ان کی حاضری آپ نے یقینی
بنانی ہے، وفاقی حکومت نے نواز شریف کو بیرون ملک جانے کی اجازت دی، یہ
وفاقی حکومت کے پارٹ پر بڑا لیپس ہے۔
ہائی کورٹ نے نواز شریف کی اپیلوں
پر سماعت کل تک ملتوی کرتے ہوئے نواز شریف کو موصول کرائے گئے وارنٹ کی اصل
دستاویزات طلب کرلیں۔ عدالت نے دفتر خارجہ سے رپورٹ طلب کی کہ کاؤنٹی کورٹ
کے زریعے وارنٹس کی تعمیل کب تک ہو گی۔