Sep 23, 2020 01:20 pm
views : 234
Location : Different Places
Islamabad- Except for Sindh, junior classes in schools resume today
کراچی، صوبہ سندھ کے علاوہ ملک بھر میں مڈل اسکول کھل گئے
کرونا وائرس کی وبا میں کمی کے بعد صوبہ سندھ کے علاوہ ملک بھر میں مڈل اسکول آج سے کھل گئے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے اجازت ملنے کے بعد ملک بھر میں دوسرے مرحلے میں چھٹی سے آٹھویں جماعتوں کے لیے آج سے اسکولوں میں تعلیمی سرگرمیاں بحال ہوگئیں۔
سندھ حکومت نے مڈل اسکول کھولنے سے متعلق فیصلے کو 28 ستمبر تک کے لیے ملتوی کر دیا ہے۔
وزیر تعلیم سندھ سعید غنی کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت کے فیصلے کے تحت تمام سرکاری اور نجی اسکولز 28 ستمبر سے چھٹی سے آٹھویں جماعت کے لیے اسکولز کھولنے کے پابند ہوں گے۔
خیال رہے کہ 15 ستمبر کو ملک بھر میں کرونا وائرس کے باعث چھ ماہ سے بند تعلیمی ادارے کھولے گئے تھے۔حکومت نے 15 ستمبر سے ۔پہلے مرحلے میں احتیاطی تدابیر کے ساتھ ثانوی واعلیٰ ثانوی اسکول،کالج اور یونیورسٹیاں کھولی تھیں۔