Sep 23, 2020 01:23 pm
views : 226
Location : Different Places
Lahore- Prime Suspect of Motorway Incident Still Not Arrested
لاہور، موٹروے زیادتی کیس، مرکزی ملزم عابد پولیس کیلئے چھلاوا بن گیا
گجر پورہ موٹروے زیادتی کیس کا مرکزی ملزم عابدملہی لاہور پولیس کیلیے چھلاوا بن گیا۔
آئی جی پنجاب نے گجر پورہ موٹروے زیادتی کیس کا مرکزی ملزم عابدملہی کی گرفتاری کیلیے تمام اضلاع میں ریپڈ رسپانس فورس تشکیل دے دی، ہرشہر میں ایک پولیس کی گاڑی ایک اے ایس آئی اور4کانسٹیبلز24گھنٹے ڈیوٹی پر موجود ہوںگے، ملزم کی گرفتاری کیلیے پولیس کی8ٹیموں کے مسلسل چھاپے اور ملزم کے7مختلف حلیوں پر مشتمل خاکے بھی کارگر ثابت نہ ہو سکے۔
تفتیشی ٹیموں کے ذرائع کے مطابق کورونا سے بچاؤ کا ماسک ملزم کی گرفتاری میں رکاوٹ بن گیا،ماسک کے پیچھے چھپے ملزم کو تلاش کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے،ادھر شریک ملزم شفقت کی نشاندہی پر چھاپوں کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔