لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر بھارتی فوج کی جانب سے بلا اشتعال فائرنگ کے نتیجے میں پاک فوج کے دو جوان شہید
لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر بھارتی فوج کی جانب سے بلا اشتعال فائرنگ کے نتیجے میں پاک فوج کے دو جوان شہید ہوگئے جبکہ جوابی کارروائی میں بھارتی فوج کو شدید جانی نقصان پہنچا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فوج کی ایل اوسی پرجنگ بندی معاہدےکی خلاف ورزیاں جاری ہے ، بھارتی فوج نے ایل اوسی دیواسیکٹرپر شدید فائرنگ کی ، جس کے نتیجے میں سپاہی نورالحسن اورسپاہی وسیم علی شہید ہوگئے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاک فوج نے بھرپورجوابی کارروائی کرتے ہوئے بھارتی پوسٹوں کونشانہ بنایا، پاکستان کی جوابی کارروائی میں بھارتی فوج کوشدیدجانی نقصان پہنچا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق رواں سال بھارت نے2333بار سیز فائرخلاف ورزیاں کیں۔