Sep 23, 2020 07:02 pm
views : 222
Location : Different Places
Islamabad- President approved the general elections for the Gilgit-Baltistan Legislative Assembly
اسلام آباد، صدرمملکت نے گلگت بلتستان میں عام انتخابات کی منظوری دے دی
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے گلگت بلتستان کی قانون ساز اسمبلی کیلئے عام انتخابات کرانیکی منظوری دے دی، گلگت بلتستان میں عام انتخابات 15 نومبر بروز اتوار کو ہوں گے۔
صدر مملکت آفس کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی کے عام انتخابات کی سمری پر دستخط کر دیئے ہیں ، گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی کیلئے عام انتخابات 15 نومبر کو ہونگے۔ صدارتی اعلامیہ کے مطابق صدر مملکت نے وزیر اعظم عمران خان کی ایڈوائس پر سمری کی منظوری دی۔