Sep 24, 2020 12:30 pm
views : 221
Location : Domestic Place
Islamabad- Declaring 2020 as the Year of Blue Economy by Pakistan is a Positive Step, Admiral Zafar Mahmood Abbasi's Message on the Occasion of World Maritime Day
اسلام آباد، پاکستان کی جانب سے 2020ء کو بلیو اکانومی کا سال قرار دینا ایک مثبت قدم ہے، امیر البحر
ورلڈ میری ٹائم ڈے 2020ء کے موقع پر پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے پیغام جاری کیا ہے جس میں کہا ہے کہ سمندر کی اہمیت اور تحفظ پر توجہ مبذول کرانے کیلئے ہر سال پوری دنیا میں ورلڈ میری ٹائم ڈے منایا جاتا ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ اس سال میری ٹائم کے عالمی دن کا موضوع مستحکم کرۂ ارض کیلئے مستحکم جہاز رانی ہے، بین الاقوامی معیشت کا زیادہ تر انحصار جہاز رانی سے متعلقہ سرگرمیوں پر ہے۔
سربراہ پاک بحریہ نے کہا ہے کہ قدرت نے پاکستان کو ایک ہزار کلومیٹر سے زائد طویل ساحلی پٹی سے نوازا ہے، پاک چین اقتصادی راہداری سے بھرپور استفادے کیلئے ملک میں بحری شعبے کی ترقی ناگزیر ہے۔
انہوں نے کہا کہ ان مسائل کے حل کیلئے تمام ساحلی ممالک کی جانب سے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے، پاک بحریہ ریجنل میری ٹائم سیکیورٹی پٹرول کے ذریعے علاقائی سمندری تحفظ کو یقینی بنانے میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔
امیر البحر نے کہا کہ پاک بحریہ سمندری دفاع کے ساتھ ساتھ ملک میں میری ٹائم کے شعبے سے متعلق آگاہی اور بلیو اکانومی کے فروغ کیلئے سرگرم ہے۔
چیف آف دی نیول اسٹاف نے مزید کہا ہے کہ بندرگاہوں کی صفائی، سمندر میں تیل کے رساؤ کی روک تھام اور ساحلی علاقوں میں مینگرووز کی شجرکاری سمندری ماحولیاتی نظام کے تحفظ کیلئے پاک بحریہ کے اہم اقدامات ہیں۔
پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی کا یہ بھی کہنا ہے کہ پاک بحریہ سمندری شعبے کی ترقی بالخصوص جہاز رانی کی صنعت کے فروغ کیلئے بھرپور تعاون کے عزم کا اعادہ کرتی ہے۔