Sep 24, 2020 12:40 pm
views : 229
Location : Domestic Place
Islamabad- India's false claim exposed, ambassadors and foreign media visit the LoC
اسلام آباد، بھارت کا جھوٹا دعویٰ بے نقاب، کنٹرول لائن پر سفیروں اور غیرملکی میڈیا کا دورہ، دہشت گردوں کا کوئی کیمپ نہ ملا
مختلف ممالک کے سفیر اور دفاعی اتاشی لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے دورے پر روانہ ہوئے ہیں، بین الاقوامی اداروں کے نمائندے بھی ان کے ہمراہ ہیں۔
لائن آف کنٹرول کا دورہ کرنے والے وفد میں 24 ممالک کے سفارت کار، دفاعی اتاشی اور نمائندے شامل ہیں۔
برطانیہ، پولینڈ، ازبکستان، جرمنی، سعودی عرب، جنوبی افریقہ، ترکی، آذر بائیجان، بوسنیا، یورپی یونین، یونان، آسٹریلیا، ایران، عراق کے سفیر، دفاعی اتاشی اور نمائندے اس وفد میں شامل ہیں۔
ورلڈ فوڈ پروگرام کے نمائندے بھی ایل او سی روانہ ہوئے ہیں، سفیروں اور دفاعی اتاشیوں کا وفد خود بھارتی فورسز کی خلاف ورزیوں کا جائزہ لے گا۔
سفارت کاروں کا وفد بھارتی فائرنگ کے شکار متاثرین سے بھی ملاقات کرے گا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے سربراہ میجر جنرل بابر افتخار سفیروں کو ایل او سی کی صورتِ حال پر بریفنگ دیں گے۔