Sep 24, 2020 12:45 pm
views : 220
Location : Domestic Place
Islamabad- getting justice in Pakistan is different from other countries, says Cynthia Richie
اسلام آباد، پاکستان میں انصاف لینا باقی ممالک سے مختلف ہے، سنتھیا رچی
امریکی شہری و بلاگر سنتھیا ڈی رچی اپنے خلاف پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما و سینیٹر رحمٰن ملک کے قذف کے مقدمے کی سماعت کے لیے ڈسٹرکٹ کورٹ اسلام آباد میں پیش ہوئیں۔
اس موقع پر سنتھیا ڈی رچی نے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھے کیوں ڈی پورٹ کرنے کا کہا جاتا ہے، اگر میں غلط ہوں تو ثابت کیا جائے۔میں نے اب تک جج سے ڈائریکٹ بات نہیں کی مگر میں کرنا چاہوں گی، پاکستان میں زیادتی کے حوالے سے کھلم کھلا بات کر رہی ہوں۔
سنتھیا ڈی رچی نے کہا کہ آج سے پہلے ان موضوعات پر پاکستان میں بات نہیں کی جاتی تھی، غیرت، عزت اور شرم کے باعث عورتیں زیادتی پر بات نہیں کرتیں۔
ان کا کہنا ہے کہ رحمٰن ملک، مخدوم شہاب اور پیپلز پارٹی کی جانب سے مفاہمت کا کوئی پیغام نہیں ملا، حال ہی میں موبائل اور ٹویٹر پر ہراساں کرنے والے میسیج موصول ہوئے ہیں۔
امریکی شہری کا مزید کہنا ہے کہ سابق وزیرِ داخلہ رحمٰن ملک نے کمپلینٹ فائل کی ہے، اب وہ کیوں پیشیوں پر غیر حاضر ہیں؟
سنتھیا ڈی رچی کا یہ بھی کہنا ہے کہ اس ملک میں انصاف لینا باقی ممالک سے مختلف ہے، چیلنجنگ صورتِ حال آپ کو اور مضبوط بنا دیتی ہے۔