Sep 24, 2020 12:45 pm
views : 218
Location : Domestic Place
Karachi- duration of load shedding in Karachi has reached 15 hours
کراچی میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ پندرہ گھنٹے تک جا پہنچا،صنعتی علاقوں میں بھی بجلی کا بحران
کے الیکٹرک کی جانب سے کراچی میں طویل لوڈشیڈنگ کے دوران مضافاتی علاقوں میں بارہ سے پندرہ گھنٹے کیلئے بجلی بند کی جارہی ہے۔ چارسو میگاواٹ بجلی کی کمی سے مختلف علاقے گزشتہ شب سے اندھیرے میں ڈوبے رہے. نارتھ کراچی، نیوکراچی،کورنگی، لانڈھی، سرجانی ٹاؤن، لیاقت آباد، کیماڑی،گلشن معمار، احسن آباد، محمودآباد، منظورکالونی اور دیگر علاقے بری طرح متاثر ہیں ان علاقوں میں پندرہ گھنٹے تک بجلی بند کی جارہی ہے۔
لوڈشیڈنگ سے مستثنیٰ علاقوں گلشن اقبال، ناظم باد، صدر، فیڈرل بی ایریا، اولڈ سٹی ایریا کے علاقوں میں تین سے چھ گھنٹے کے لیے بجلی بند کی جارہی ہے۔ کئی علاقوں میں پوری رات کے دوران بجلی چند گھنٹے کے لیے آرہی ہے۔
شہر میں بجلی کا خوفناک بحران پیدا ہوگیا ہے عدالت عظمی کی جانب سے ہدایت جاری کی گئی تھی،کراچی میں لوڈشیڈنگ نہ کی جائے لیکن کے الیکٹرک کی جانب سے پورے شہر میں اور صنعتی علاقوں میں بھی طویل لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔بجلی کی طویل بندش کی باعث شہر کو پانی کی شدید قلت کا سامنا ہے۔