کراچی، وزیراعظم
کے بغیرنیشنل سیکیورٹی بریفنگ ہوئی جو نہیں ہونی چا ہیےتھی، بلاول
چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ وزیراعظم
کے بغیرنیشنل سیکیورٹی بریفنگ ہوئی جو نہیں ہونی چا ہیےتھی۔ انہوں نے کڑی
نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ نیشنل سیکیورٹی بریفنگ پروزیراعظم کام نہیں
کرسکتے تو کسی اورکو موقع دیں۔ ان کا کہنا تھا
کہ اگر وزیراعظم قومی سلامتی کے اجلاسوں میں نہیں آسکتے تو استعفیٰ دیں۔
ان کا کہنا تھا کہ بہتر ہوتا کہ وزیراعظم عمران خان بھی اس میٹنگ میں موجود
ہوتے۔
پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پی پی بلاول بھٹو زرداری نے
ملک میں زرعی ایمرجنسی کے نفاذ کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت
متاثرین کو کارڈ دے۔
ان کا کہنا تھا کہ ایمرجنسی کے نفاذ کی صورت میں حکومت کو کسانوں کی
مدد کرنی پڑے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ کسانوں کو پہلے کورونا سے نقصان ہوا
اور اس کے بعد سیلاب سے فصلیں تباہ ہو گئیں۔
انہوں نے کہا کہ ملکی سیکیورٹی معاملات پر ہمیشہ ہم سب ایک رہے ہیں۔
انہوں نے واضح طور پر کہا کہ نیشنل سیکیورٹی کے مسئلے پرہم ایک ہیں اورایک
رہیں گے۔