Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Sep 24, 2020 06:15 pm views : 246

Location : Domestic Place

Karachi- Sindh govt to decide over reopening schools on Sept 28: CM Murad
  • Urdu

کراچی، خدانخواستہ کرونا کی وبا اسکولوں میں پھیلی تو صورت حال خراب ہوسکتی ہے،وزیر اعلیٰ سندھ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ خدانخواستہ کرونا کی وبا اسکولوں میں پھیلی تو صورت حال خراب ہوسکتی ہے، والدین ماسک اور ایس اوپیز پر مکمل عمل درآمد کرائیں۔
تفصیلات کے مطابق پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ ایس اوپیز فالو کرنے پر آمادہ کرنے کے لیے اسکولز کو مزید ایک ہفتے کا وقت دیا، 28تاریخ کو مرحلہ وار اسکول کھولنے کا جائزہ لیا جائے گا، کرونا وائرس نوجوانوں میں زیادہ پایا جارہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بچے جب اسکول جائیں تو لازمی ماسک پہنیں، جان سے بڑھ کر کوئی چیز نہیں ہے، 39875ٹیسٹ اسکولوں میں کرچکے ہیں جن میں سے 185مثبت آئے، احتیاط کے علاوہ کرونا کا کوئی علاج ابھی تک نہیں آیا، جب تک کرونا ویکسین آئے ہمیں بہت احتیاط کی ضرورت ہے، وبا اب بھی موجود ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ سندھ نے کرونا پر ٹاسک فورس27فروری کو بنائی تھی، کل کرونا ٹاسک فورس میٹنگ میں صورت حال کاجائزہ لیا، ہم نے ٹیسٹنگ کی تعداد پہلے سے بھی بڑھادی ہے، کل ہم نے 18ہزار ٹیسٹ کیے تھے۔
وزیراعلیٰ نے پریس کانفرنس میں کہا کہ کروناصورت حال میں کاروباربند ہونے سے بڑا نقصان ہوا، دوسری جانب سندھ میں غیر معمولی بارشیں ہوئیں، 27اگست کی بارش نے پچھلے سارے ریکارڈ توڑ دیئے تھے، 96فیصد شہر کو 48گھنٹے میں صاف کیا گیا تھا، سب کو پتہ ہے کس طرح نالوں پر قبضے اور تجاوزات بنیں، کراچی کا سیوریج سسٹم کافی پرانا ہے۔
مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ جب بارشیں ہوئیں تو ہم لوگ سڑکوں پر تھے، وفاقی حکومت سے سخت احتجاج کرتا ہوں، وفاقی حکومت نے سندھ کی صورتحال پر بے حسی دکھائی، تباہ ہونے والے انفرااسٹرکچر پر کام کررہے ہیں، وزیراعظم کو بارشوں کے باعث تباہی کے حوالے سے خط بھی لکھا تھا۔

Recent News

Pakistan Steps Up Diplomatic Efforts as Trump 1:12
Pakistan Steps Up Diplomatic Efforts as Trump
Mar 24, 2026 05:00 pm
Pakistan Tops Global Pollution Rankings in 2025, data shows 1:02
Pakistan Tops Global Pollution Rankings in 2025, data shows
Mar 24, 2026 02:00 pm
Lift and-Robbery Suspect Arrested in Rawalpindi 1:01
Lift and-Robbery Suspect Arrested in Rawalpindi
Mar 24, 2026 01:00 pm
Heavy Rains Alert Across Pakistan — Flash Flood Risk Looms 1:17
Heavy Rains Alert Across Pakistan — Flash Flood Risk Looms
Mar 24, 2026 12:00 pm
Mahira Khan Reveals Her Crush — Fans Left Surprised! 1:05
Mahira Khan Reveals Her Crush — Fans Left Surprised!
Mar 24, 2026 11:00 am
Fire Breaks Out Again in Gul Plaza 1:07
Fire Breaks Out Again in Gul Plaza
Mar 23, 2026 03:30 pm
Air Canada Plane Crash 1:14
Air Canada Plane Crash
Mar 23, 2026 03:00 pm
Fiza Ali Finds True Love at 41, Announces Third Marriage 1:19
Fiza Ali Finds True Love at 41, Announces Third Marriage
Mar 23, 2026 02:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved