کراچی، عافیہ موومنٹ کی جانب سے کراچی پریس کلب تا گورنر ہاؤس ریلی کا انعقاد
ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کے لئے ملک کے دیگر شہروں کے ساتھ ساتھ
کراچی میں بھی احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، اس حوالے سے عافیہ موومنٹ کی جانب
سے کراچی پریس کلب تا گورنر ہاؤس ریلی کا انعقاد کیا گیا۔
ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی بہن ڈاکٹر فوزیہ صدیقی،پاسبان کے سربراہ الطاف
شکور،اور تحریک لبیک پاکستان کراچی کے رہنما علامہ رضی حسینی نے خطاب کرتے
ہوئے کہا کہ عافیہ صدیقی کی رہائی کے لیے پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ
عمران خان نے وعدہ کیا تھا کہ بر سر اقتدار آکر
امریکہ میں قید عافیہ کو پاکستان واپس لائیں گے۔
رہنماؤں کا کہنا تھا کہ عمران خان نے اپنا وعدہ وفا نہیں کیا، انہوں
نے کہا کہ امریکہ تو اب عافیہ صدیقی کو رہا کرنا چاہتا ہے، مگر افسوس کہ
پاکستان خو دان کی رہائی میں رکاوٹ بن رہا ہے۔