Sep 25, 2020 03:12 pm
views : 255
Location : Different Places
Karachi- SC orders to public report of APS incident
سپریم کورٹ کا سانحہ آرمی پبلک اسکول کی رپورٹ پبلک کرنے حکم
سپریم کورٹ نے سانحہ آرمی پبلک اسکول سے متعلق جوڈیشل کمیشن رپورٹ پبلک کرنے کا حکم دے دیا۔
سپریم
کورٹ نے سانحہ آرمی پبلک اسکول سے متعلق جوڈیشل کمیشن رپورٹ پبلک کرنے
اوراٹارنی جنرل کے رپورٹ پرکمنٹس کو بھی پبلک کرنے کا حکم دے دیا۔
شہدا
کے والدین نے سماعت کے دوران کہا کہ ساری عمر نیچے والوں کا احتساب ہوا، اس
واقعہ میں اوپر والے لوگوں کو پکڑا جائے، ہم زندہ دفن ہو چکے ہیں، سانحہ
آرمی پبلک سکول ٹارگٹ کلنگ ہے جس پرجسٹس فیصل عرب نے کہا کہ آپ چاہتے ہیں
سیکورٹی میں غفلت کے ذمہ داروں کو بھی سزا ملے، اس کیس کو ہم چلائیں گے۔
چیف
جسٹس نے کہا کہ المیہ ہے چھوٹے لوگوں کو ذمہ دار قرار دے دیا جاتا ہے،
بڑوں سے کچھ پوچھا نہیں جاتا، یہ روایت ختم ہونی چاہیے۔ جسٹس اعجاز الااحسن
نے کہا کہ سانحہ آرمی پبلک سکول پوری قوم کا دکھ ہے۔
چیف جسٹس نے کہا
کہ حکومت کو ایکشن لینا چاہیے ایسے واقعات نہ ہوں، وہ لوگ جو مقصد حاصل
کرنا چاہتے تھے انہوں نے حاصل کیا، سیکورٹی اداروں کواس سازش کی اطلاع ہونا
چاہیے تھی، اتنی سیکورٹی میں بھی عوام محفوظ نہیں۔
عدالت نے کیس کی
سماعت ایک ماہ تک ملتوی کرتے ہوئے انکوائری کمیشن کی رپورٹ اورحکومت کے
جواب کی کاپی شہداء کے والدین کو فراہم کرنے کا بھی حکم دیا۔