Sep 25, 2020 03:16 pm
views : 232
Location : Domestic place
Karachi- MQM renews demand for ‘South Sindh’ province in fresh show of strength
کراچی، جس طرح نہرو اور گاندھی کے حلق سے پاکستان نکالا تھا اسی طرح نیا صوبہ بھی بناکر رہیں گے، متحدہ
متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنماؤں نے کہا ہے کی جس طرح نہرو اور گاندھی کے حلق سے پاکستان نکالا تھا اسی طرح نیا صوبہ بھی بناکر رہیں گے۔
ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے پارٹی کے تحت ہونے والے کراچی مارچ کے اختتام پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہری سندھ صوبہ، متروکہ سندھ صوبہ یا جنوبی سندھ صوبہ تو بنے گا نام تم چن لو جغرافیہ ہم بتاتے ہیں، ہم مہاجر ہیں لیکن تم معاشی پناہ گزین ہو، تم سے کسی نے پوچھا تھا کہ تم پاکستانی بنو گے؟ لیکن ہم سے پو چھا گیا تھا اور ہم اختیاری طور پر پاکستانی بنے، اتو ار کو کر اچی حقوق ریلی وہ نکال رہے ہیں جو کل تک اس کو کفر اور لسانیت قرار دیتے تھے، یہ ہما ری کا میابی ہے۔
خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ تم نے 50 برس میں ہمارے حقوق غصب کیے ہیں اب ہمیں صوبے کے لیے نکلنا ہوگا، یہاں کے لوگ صوبہ مانگ رہے ہیں جو ان کا آئینی حق ہے، آج کی ریلی گھروں تک پہنچ گئی ہے اور دلوں میں گھر کرگئی ہے، خیرپور اور دادو کے لوگ کراچی پر راج نہیں کرسکتے، کراچی والوں کو ان کا حق حکمرانی دینا ہوگا، مت ڈراؤ ہمیں کہ اندرون سندھ میں رہنے والوں مہاجروں کا کیا ہوگا۔
عامر خان نے کہا کہ قصبہ علی گڑ ھ کا سانحہ ہو، گر ین ٹا ؤن یا حید ر آبا د کا قتل عام ہو یا پھر نصر اللہ با بر کا ظلم، آج اس کا کو ئی نام لینے والا نہیں مہا جر آج بھی ایم کیو ایم کے ساتھ ہے، آج بھی 150 سے زائد مہا جر لاپتا ہیں۔
انہوں نے آرمی چیف کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ باجوہ صاحب آپ سب سے مل رہے ہیں ہم سے ملیں پھر دیکھتے ہیں بھارت کس طر ح کشمیر پر میلی نظر ڈالتا ہے، اگر کر اچی کے عوام متحد ہوجائیں تو متعصب حکمر انو ں سے چھٹکارا حا صل کرسکتے ہیں۔