Sep 25, 2020 06:37 pm
views : 238
Location : Gulistan e jauhar
Karachi- Sub Inspector martyr in Firing at Gulistan e Johar
کراچی، گلستان جوہر میں پولیس مقابلے کے دوران فائرنگ سے سب انسپکٹر شہید
ایس ایس پی شرقی ساجد سدوزئی کے مطابق کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں پولیس مقابلہ کے دوران پولیس اور ملزمان میں فائرنگ کا دو طرفہ تبادلہ ہوا، اور ملزمان کی فائرنگ سے سب انسپکڑ شہید ہوگیا۔
ساجد سدوزئی نے بتایا کہ شہید پولیس اہلکار کی شناخت سب انسپکٹر رحیم خان کے نام سے ہوئی ہے، جو تھانہ گلستان جوہر میں ایڈیشنل ایس ایچ او تعینات تھا۔