Sep 26, 2020 01:00 pm
views : 236
Location : Domestic Place
Karachi- Coronavirus kills 7 Pakistanis, infects 566 in one day
کراچی، کورونا مزید 7 افراد کی جان لے گیا، وائرس سے 3 لاکھ 9 ہزار 581 شہری متاثر
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 566 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 98 ہزار 941، سندھ میں ایک لاکھ 35 ہزار 488، خیبر پختونخوا میں 37 ہزار 588، بلوچستان میں 14 ہزار 932، گلگت بلتستان میں 3 ہزار 635، اسلام آباد میں 16 ہزار 367 جبکہ آزاد کشمیر میں 2 ہزار 630 کیسز رپورٹ ہوئے۔
ملک بھر میں اب تک 33 لاکھ 84 ہزار 186 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 40 ہزار 167 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 2 لاکھ 95 ہزار 333 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 576 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
پنجاب میں 2 ہزار 229، سندھ میں 2 ہزار 481، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 259، اسلام آباد میں 181، بلوچستان میں 145، گلگت بلتستان میں 85 اور آزاد کشمیر میں 71 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔