Sep 26, 2020 01:10 pm
views : 279
Location : Domestic Place
Karachi- Federation should not put blame of own failures on Sindh, CM Murad
کراچی، وفاق اپنی کوتاہیوں کا بوجھ سندھ حکومت پر نہ ڈالے، وزیراعلی سندھ
وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے منوڑہ بیچ روڈ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سمندر کو آگے آنے سے روکنے کیلئے دیوار بنائی گئی، یہاں پر جاگنگ ٹریک بھی تعمیر کیا جا رہا ہے، روڈ خراب ہونے کی وجہ سے منہوڑہ پر سیاحوں نے آنا کم کر دیا تھا۔
مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ روڈ کی تعمیر اور دیگر سہولیات دینے سے یہ مصروف تفریح گاہ بن جائے گا، یہ ایک بہترین سکیم منوڑہ میں سیاحت کو فروغ دے گی۔ انہوں نے کہا کیماڑی ضلع ایک ماڈل ضلع بنے گا، یہاں کا روڈ انفرا اسٹرکچر، پانی اور نکاسی کے نظام کو بہتر بنائیں گے۔
قبل ازیں وزیر اعلیٰ سندھ نے نئے تعمیر کئے گئے منوڑہ بیچ روڈ کا افتتاح کیا، روڈ کی افتتاحی تقریب قرآن پاک اور قومی ترانے سے شروع ہوئی۔ تقریب میں پاک نیوی کے سینئر حکام اور محکمہ بلدیات کے افسران شریک ہوئے۔ ایم این اے قادر پٹیل، چیئرمین پی اینڈ ڈی، کمشنر کراچی ، ایڈمنسٹریٹر کے ایم سی سمیت دیگر نے بھی شرکت کی۔