Sep 26, 2020 01:15 pm
views : 246
Location : Domestic Place
Karachi- Winning parties have failed in public service, Mustafa Kamal
کراچی، جیتی ہوئی جماعتیں عوامی خدمت میں ناکام ہوگئیں، مصطفیٰ کمال
حیدرآباد کے علاقہ پھلیلی اور پریٹ آباد میں عوامی رابطہ مہم کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی، ایم کیو ایم کے صوبے کے نعرے کو سندھی بھائیوں میں بیچ کر اپنی کرپشن چھپا دیتی ہے۔ صوبے کی بات کرنے والی ایم کیو ایم کو پیپلز پارٹی دو وزارتیں دیدے تو یہ پھر ایک دوسرے کو اجرکیں پہنائیں گے۔
مصطفیٰ کمال کا مزید کہنا تھا کہ سندھ میں حکمرانی کرنے کے بعد دونوں جماعتیں ٹوپی ڈرامہ کر رہی ہیں، ایک کہتا ہے سندھ دھرتی کو تقسیم کرو دوسرا کہتا ہے دھرتی کو تقسیم نہیں ہونے دیں گے، کہتے ہیں کہ پانی جب ملے گا جب صوبہ بنے گا، قانون کہتا ہے صوبہ کے لئے اسمبلی میں دو تہائی اکثریت ہونی چاہئے۔