Sep 26, 2020 01:20 pm
views : 242
Location : Domestic Place
Islamabad- sit-in of Hindu community on Capital ends
اسلام آباد، شاہراہ دستور پر ہندو کمیونٹی کا دھرنا ختم، دھرنے کی جگہ پر صفائی ستھرائی کا کام جاری ہے
بھارتی شہر جودھ پور میں گیارہ پاکستانیوں کی پرسرار ہلاکت کے خلاف ڈپلومیٹک انکلیو کے باہر جمعرات اور جمعے کی درمیانی شب سے شروع ہونے والا جاری ہندو کمیونٹی کا احتجاجی دھرنا ختم کر دیا گیا ۔
چیئرمین پاکستان ہندو کونسل اور رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر رمیش کمار نے دھرنا ختم کرنے کا اعلان کیا جس کے بعد پاکستان بھر سے آئے ہندو کمیونٹی کے افراد اپنے علاقوں کو واپس روانہ ہوگئے۔
دھرنے کے مقام پر صبح سویرے صفائی کا کام شروع کر دیا گیا ہے، دھرنے کیلئے لگائی گئی کرسیا ں بھی ہٹائی جارہی ہیں ۔
واضح رہے کہ پاکستان ہندو کونسل نے بھارتی ہائی کمیشن کے سامنے پہنچ کر اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا،ہائی کمیشن کے گیٹ سے ان کے نمائندے کو اپنی قرارداد جمع کرائی اور قرارداد کی ایک کاپی بھارتی ہائی کمیشن کے گیٹ پر بھی لگائی گئی۔