Sep 26, 2020 01:25 pm
views : 256
Location : Domestic Place
Karachi- Worst load shedding likely to continue in City, Sanjhoro and Zargun gas fields closed due to annual repairs
کراچی میں بدترین لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ مزید جاری رہنے کا امکان
سوئی سدرن گیس کمپنی ذرائع کے مطابق سنجھورو اورزرگون گیس فیلڈ سالانہ مرمت کی وجہ سے بند ہیں جب کہ دیگر فیلڈ سے بھی گیس فراہمی کم ہوگئی ہے، گیس کی فراہمی 30 ستمبرکے بعد بہتر ہونے کاامکان ہے۔
اس وقت بھی 125کروڑ روپے کی نادہندہ کے الیکٹرک کو کراچی کی ضرورت کے مطابق 180 سے 200 ایم ایم سی ایف ڈی گیس دی جارہی ہے تاہم گیس پریشر کم ہے۔
شہر میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ 12 سے 14 گھنٹے برقرار ہے اور صورتحال سے تنگ شہریوں کی جانب سے اب مختلف علاقوں میں احتجاج شروع کردیا گیا ہے۔