Sep 26, 2020 02:25 pm
views : 253
Location : Domestic Place
Islamabad- will not allow Imran Khan to play 2018 game in Gilgit-Baltistan elections, Ahsan Iqbal
اسلام آباد، عمران خان کو 2018 کا کھیل گلگت بلتستان کے الیکشن میں نہیں کھیلنے دیں گے، احسن اقبال
احسن اقبال نے کہا کہ 2013 اور18 کے درمیان ملک میں معیشت اچھی تھی، عالمی بینک کی رپورٹ کے مطابق 2019 اور20 میں پاکستان نے 6 فیصد سے ترقی کرنی تھی، (ن) لیگ توانائی ،معیشت، دہشت گردی اور دیگر چیلنجز سے نمٹنے میں بھی کامیاب ہوئی، 4 سال میں 11 ہزار میگاواٹ بجلی بناکر ریکارڈ بنایا، دہشت گردی کے خلاف جنگ کیلئے وسائل فراہم کئے۔
احسن اقبال کا کہنا تھا کہ پاکستان کو آج سنگین خطرات کا سامنا ہے، بدگمانی پھیلانے والے شرانگیزی سے کام لے رہے ہیں، (ن) لیگ کے خلاف نیب گردی کی نئی لہر پیدا کردی گئی ہے، آج نیب کے کالے قانون نافذ کئے جارہے ہیں، شہبازشریف کی گرفتاری کا مقصد گلگت بلستان کے انتخابات میں دھاندلی کے مترادف ہے، عمران خان کو 2018 کا کھیل گلگت بلتستان کے الیکشن میں کھیلنے نہیں دیں گے، ہم جیل سے ڈرنے والے نہیں، لیکن شہبازشریف کی گرفتاری سیاسی دہشتگردی ہے جو قبول نہیں کریں گے۔
لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ اے پی سی کے بعد حکومتی ایوانوں میں زلزلہ برپا ہے، اے پی سی سے نواز شریف کا خطاب تمام لیگی کارکنان کی ترجمانی ہے، نوازشریف کا ہرلفظ، جملہ پارٹی کے ہرکارکن کے لیے اہم ہے۔