Sep 26, 2020 02:30 pm
views : 247
Location : Domestic Place
Karachi should be at the top of priorities, says Aamir Khan
کراچی کو ترجیحات میں سب سے اوپر ہونا چاہیے، عامر خان
کراچی میں انسداد دہشت گردی عدالت میں پیشی کے موقعےپر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عامر خان نے کہا کہ جلد صوبہ نہیں بنتا مگر آنے والے وقت میں پورے ملک میں صوبوں کا اضافہ ہوگا۔
اس سے قبل انسداد دہشت گردی عدالت میں بانی ایم کیوایم کی اشتعال انگیز تقریر کے 27 مقدمات پر سماعت ہوئی جس میں ایم کیو ایم رہنما عامر خان، وسیم اختر ، فاروق ستار اور دیگر عدالت میں پیش ہوئے جبکہ کیس کے دو ملزم ایم کیو ایم رہنما رؤف صدیقی، خواجہ اظہار الحسن پیش نہیں ہوئے۔
ملزمان کے وکلاء نے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست جمع کر دی جس کے بعد عدالت نے آئندہ سماعت پر تمام ملزمان کو حاضری یقینی بنانے کا حکم دیتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 12 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔
سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رہنما ایم کیو ایم عامر خان کا کہنا تھا وزیر اعظم کو سمجھایا ہے کہ کراچی کو ترجیحات میں سب سے اوپر رکھیں۔