Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Sep 26, 2020 02:50 pm views : 270

Location : Domestic Place

Lahore- Sheikh Rashid poses 10 questions to Nawaz Sharif
  • Urdu

لاہور، شیخ رشید نے نوازشریف سے 10 سوالات کے جوابات مانگ لئے

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر شیخ رشید کا کہنا تھا کہ میں نے جو بھی باتیں کیں ان پر کسی شخص نے  یہ نہیں کہا کہ میں غلط کہہ رہا ہوں، کیوں کہ میں کسی سے ہدایات لے کر بات نہیں کرتا، 14وزارتوں پر فائز رہا ہوں ،سینئر ہوں مشورے دیتا ہوں لیتا نہیں، میں آرمی چیف سے ملاقات کروں تو میرے لیے اعزاز کی بات ہے، میں خفیہ ملاقاتیں نہیں کرتا، دن میں ملتا ہوں اورخوشی سے ملاقات کرتا ہوں۔
شیخ رشید نے کہا کہ نوازشریف بتائیں سپریم کورٹ پر کس نے حملہ کروایا؟، جسٹس سجاد علی شاہ پرحملے کے لیے لاہورسے بسیں کس نے بھیجیں؟ قوم کو آگاہ کیا جائے انتخابات کے لیے قطر سے کتنی رقم آئی؟۔، بینظیر کی کردار کشی کیلئے پیٹر گیلبرک کا لیٹر حسین حقانی کے دستخط سے کس نے جاری کیا؟، ڈان لیکس کے پیچھے کون ہے؟ پہلے انکار اور اب اعتراف کیوں کیا؟، عدالت طلب کرتی ہے توبہانہ بنایا جاتا ہے کہ طبیعت ٹھیک نہیں، نوازشریف ووٹ کی بات کرتے ہیں کورٹ کی بات کیوں نہیں کرتے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ پیپلزپارٹی کسی قیمت پر استعفے نہیں دے گی،  نون لیگ کے کئی لوگ استعفے نہیں دیں گے، جو لوگ استعفے دیں گے ان پر الیکشن کرا دیں گے، جنوری تک سب کچھ واضح ہو جائے گا یہ سب ٹائیں ٹائیں فش ہو جائیں گے، مجھے تو خدشہ ہے ن اور ش میں ط نہ نکل آئے، ش لیگ بہتری کا راستہ اختیار کرنا چاہتی ہے، م اور ن لیگ کی پتھراؤ کی سیاست لندن سے شروع ہوئی۔

Recent News

Pakistan Steps Up Diplomatic Efforts as Trump 1:12
Pakistan Steps Up Diplomatic Efforts as Trump
Mar 24, 2026 05:00 pm
Pakistan Tops Global Pollution Rankings in 2025, data shows 1:02
Pakistan Tops Global Pollution Rankings in 2025, data shows
Mar 24, 2026 02:00 pm
Lift and-Robbery Suspect Arrested in Rawalpindi 1:01
Lift and-Robbery Suspect Arrested in Rawalpindi
Mar 24, 2026 01:00 pm
Heavy Rains Alert Across Pakistan — Flash Flood Risk Looms 1:17
Heavy Rains Alert Across Pakistan — Flash Flood Risk Looms
Mar 24, 2026 12:00 pm
Mahira Khan Reveals Her Crush — Fans Left Surprised! 1:05
Mahira Khan Reveals Her Crush — Fans Left Surprised!
Mar 24, 2026 11:00 am
Fire Breaks Out Again in Gul Plaza 1:07
Fire Breaks Out Again in Gul Plaza
Mar 23, 2026 03:30 pm
Air Canada Plane Crash 1:14
Air Canada Plane Crash
Mar 23, 2026 03:00 pm
Fiza Ali Finds True Love at 41, Announces Third Marriage 1:19
Fiza Ali Finds True Love at 41, Announces Third Marriage
Mar 23, 2026 02:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved