Sep 27, 2020 12:00 am
views : 248
Location : Karachi Hyderabad Motorway
Karachi- 15 killed as passenger van catches fire on Karachi-Hyderabad Motorway
کراچی ، نوری آباد کے قریب پیش آنے والے وین حادثے میں جاں بحق افراد کی تعداد 15 ہو گئی
کراچی میں حیدرآباد موٹر وے پر نوری آباد کے قریب پیش آنے والے وین حادثے میں جاں بحق افراد کی تعداد 15 ہو گئی۔
حیدر
آباد سے کراچی آنے والی مسافر وین نوری آباد کے نزدیک حادثے کا شکار ہوگئی
جس کے نتیجے میں 15مسافر جھلس کر جاں بحق جب کہ 3 زخمی ہوگئے۔
ذرائع کے
مطابق مسافر وین تیز رفتاری میں موٹر وے پر سفر کر رہی تھی کہ کسی چیز سے
ٹکرانے کے بعد کلابازیاں کھاتے ہوئے ہائی وے سے نیچے کھائی میں جاگری جس
کے نتیجے میں وین کے اندر موجود سلنڈر ایک زور دار دھماکے سے پھٹ گیا جس کے
نتیجے میں وین میں آگ بھڑک اٹھی اور آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری وین کو
لپیٹے میں لے لیا وین کے شیشے ٹوٹنے سے دو مسافر جان بچانے میں کامیاب ہو
گئے لیکن وین میں سوار 5 خواتین 2 بچوں سمیت 15 افراد جل کر راکھ ہوگئے جب
کہ 6 مسافر جھلس کر زخمی ہو گئے۔
موقع پر ریسکیو نہ ملنے پر مسافروں کی
ہلاکتیں زیادہ ہوئیں جب کہ اطلاع ملنے پر موٹر وے پولیس نے پہنچ کر ایف
ڈبلیو او کی فائر بریگیڈ طلب کی جس نے آگ پر قابو پا لیا، موٹر وے پولیس نے
ایدھی کی مدد سے لاشوں کو نکال کر نوری آباد ٹرامہ سینٹر منتقل کیا جب کہ 6
زخمیوں کو کراچی منتقل کردیا گیا۔پولیس کے مطابق حادثے کی تفتیش جاری ہیں
حادثے کی وجوہات معلوم کی جارہی ہیں جب کہ ایک مسافر لطیف آباد کا رہائشی
شاہ رخ خان بچ گیا جس کو بھی کراچی منتقل کردیا ہے، حادثے کے سبب سپر ہائی
وے بری طرح بلاک ہوگئی جس کو ایک گھنٹے بعد بحال کرادیا گیا۔