Sep 27, 2020 02:33 pm
views : 268
Location : Domestic place
Karachi- Rs1.8 bn will be spent on first phase of KCR project, says Sheikh Rasheed
کے سی آر کا کام شروع ہونے لگا ہے، سندھ حکومت کا پورا تعاون ہے،وزیر ریلوے
وزیرریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ عدالت عظمیٰ کا ہم پر دباؤ ہے، لوگ اپنا بندوبست کرلیں ہم نے تجاوزات گرانی ہی گرانی ہیں۔
شاہ
عبداللطیف ریلوے اسٹیشن پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیرریلوے شیخ رشید کا
کہنا تھا کہ کے سی آر کا کام شروع ہونے لگا ہے، سندھ حکومت کا پورا تعاون
ہے، اس حوالے سے وفاق اور سندھ حکومت کی کوئی لڑائی نہیں، کے سی آر پر سندھ
اور وفاق ایک پیج پر ہیں۔
وزیرریلوے نے کہا کہ ہر پندرہ دن بعد کراچی
آؤں گا، ہماری طرف سے کام شروع ہے 12 کلومیٹر مکمل کرلیا ہمارے پاس 30 کلو
میٹر ہے، سندھ حکومت کے ساتھ مل کرتجاوزات کی نشاندہی کی جارہی ہے، لوگ
اپنا بندوبست کرلیں ہم نے تجاوزات گرانی ہی گرانی ہے، تجاوزات کے خاتمے کے
لئے عدالت عظمیٰ کا دباؤ ہے۔
شیخ رشید نے مزید کہا کہ سپریم کورٹ کے
فیصلے پر مکمل عملدرآمد کریں گے، سندھ حکومت سے درخواست ہے جو لوگ بے گھر
ہوں گے انہیں متبادل جگہ فراہم کرے، جس طرح سپریم کورٹ کا کے سی آر بحالی
کے لئے جذبہ ہے، اسی طرح وفاق اور صوبائی حکومت کا جذبہ ہونا چاہیئے۔