Sep 27, 2020 07:36 pm
views : 252
Location : Different Places
Islamabad- Pakistan Coronavirus: 310,275 Cases and 6,457 Deaths
کراچی،گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 694 نئے کورونا وائرس کے کیسز سامنے آ گئے
پاکستان
میں کورونا وائرس کے نئے کیسز اور اس سے اموات میں مسلسل کمی جبکہ اس سے
شفایاب ہونے والوں میں اضافہ ہو رہا ہے جس کی وجہ سے ملک کورونا مریضوں کی
تعداد کے حوالے سے ممالک کی فہرست میں 19 ویں نمبر پر آ گیا ہے۔
نیشنل
کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 694 نئے
کورونا وائرس کے کیسز سامنے آ گئے، مزید 6 افراد اس موذی وباء کے سامنے
زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ 280 مریض اس بیماری سے شفایاب ہو گئے۔
پاکستان
میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 3 لاکھ 10 ہزار 275 ہو چکی ہے، جبکہ اس
موذی وباء سے جاں بحق افراد کی کُل تعداد 6 ہزار 457 تک جا پہنچی ہے۔
کورونا
وائرس کے ملک میں 8 ہزار 205 مریض اب بھی اسپتالوں، قرنطینہ مراکز اور
گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 584 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 2
لاکھ 95 ہزار 613 مریض اس بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔
سندھ میں
کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد دوسرے صوبوں سے زیادہ 1 لاکھ 35 ہزار 766
ہو چکی ہے، جبکہ یہاں اس موذی وائرس سے اموات بھی دیگر صوبوں سے بڑھ کر 2
ہزار 486 ہو گئیں۔