Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Sep 27, 2020 08:37 pm views : 233

Location : Shahrah-e-Quaideen

Karachi- city government should be empowered in Karachi,Siraj ul haq
  • Urdu

کراچی، شفاف الیکشن ہوئے تو کراچی میں جماعت اسلامی کا میئر ہوگا،سراج الحق

امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کہ شفاف الیکشن ہوئے تو کراچی میں جماعت اسلامی کا میئر ہوگا۔
 امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے حقوق کراچی مارچ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کی تباہی پاکستان کی تباہی ہے، صوبائی اور وفاقی حکومتوں نے کراچی والوں کو مایوس کیا ہے۔
سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ کراچی کے نوجوان بے روزگار ہیں، شہریوں کو میرٹ کی بنیاد پر ملازمتیں دی جائیں، جماعت اسلامی کراچی کے شہریوں کے ساتھ کھڑی ہے۔انہوں نے کہا کہ کراچی کے شہریوں کو مردم شماری پر شک ہے، آج کراچی میں پانی نہیں ہے، گٹر ابل رہے ہیں، جب کراچی کے لوگ خوشحال ہوتے ہیں تو پاکستان خوشحال ہوتا ہے، کراچی جب پریشان ہوتا ہے تو دیگر صوبے بھی پریشان ہوتے ہیں۔
امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ کراچی میں صرف مہاجر ہی نہیں ہے تمام قومیت کے لوگ بستے ہیں، کراچی کی کامیابی پاکستان کی کامیابی ہے، ہم ملک بھر میں عوام کی ترجمانی کریں گے۔سراج الحق نے کہا کہ نیب نے بھی احتساب کو انتقام کی طرح اپنایا ہوا ہے، ملک میں اخلاقی، مالی دہشت گردی بھی جاری ہے، حکومت نے معیشت کا بیڑا غرق کردیا ہے، وزیراعظم یوٹرن لینے کے بجائے رائٹ ٹرن لے لیں تو بہتر ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ رونے دھونے سے مسائل حل نہیں ہوں گے، اپنے بچوں کے مستقبل کے لیے کراچی کو نکلنا پڑے گا، 14 اکتوبر پورے ملک میں کراچی کے عوام کے لیے نکلیں گے، سینیٹ میں ہر مسئلے کو اجاگر کرنے کی کوشش کرتا ہوں، چاہتے ہیں کراچی کے بچوں کو انصاف ملے۔

Recent News

Pakistan Steps Up Diplomatic Efforts as Trump 1:12
Pakistan Steps Up Diplomatic Efforts as Trump
Mar 24, 2026 05:00 pm
Pakistan Tops Global Pollution Rankings in 2025, data shows 1:02
Pakistan Tops Global Pollution Rankings in 2025, data shows
Mar 24, 2026 02:00 pm
Lift and-Robbery Suspect Arrested in Rawalpindi 1:01
Lift and-Robbery Suspect Arrested in Rawalpindi
Mar 24, 2026 01:00 pm
Heavy Rains Alert Across Pakistan — Flash Flood Risk Looms 1:17
Heavy Rains Alert Across Pakistan — Flash Flood Risk Looms
Mar 24, 2026 12:00 pm
Mahira Khan Reveals Her Crush — Fans Left Surprised! 1:05
Mahira Khan Reveals Her Crush — Fans Left Surprised!
Mar 24, 2026 11:00 am
Fire Breaks Out Again in Gul Plaza 1:07
Fire Breaks Out Again in Gul Plaza
Mar 23, 2026 03:30 pm
Air Canada Plane Crash 1:14
Air Canada Plane Crash
Mar 23, 2026 03:00 pm
Fiza Ali Finds True Love at 41, Announces Third Marriage 1:19
Fiza Ali Finds True Love at 41, Announces Third Marriage
Mar 23, 2026 02:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved