Sep 28, 2020 06:04 pm
views : 257
Location : Domestic Place
Karachi- two major political parties of the country are in favor of early elections
کراچی، اپوزیشن رہنماؤں کے گرد گھیرا تنگ، پاکستان میں مڈٹرم انتخابات کی آوازوں نے زور پکڑ لیا
ملک کی دو بڑی سیاسی جماعتیں پاکستان مسلم لیگ (ن) اور پاکستان پیپلز پارٹی آل پارٹیز کانفرنس میں میثاق جمہوریت پر کاربند رینے کا وعدہ بھول گئیں اور گرفتاریوں کے امکان کے پیش نظر ملک کی دیگر سیاسی قوتوں کے ساتھ مل کر پاکستان میں مڈٹرم انتخابات کیلئے سرجوڑ کر بیٹھ گئیں۔
اس صورتحال کے پیش نظر حکمران جماعت کے اہم رہنماء اور وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے موقف اپنا ہے کہ حزب اختلاف کے اراکین اسمبلیوں سے استعفے دیدیں تو ملک میں نئے انتخابات کرائے جاسکتے ہیں۔
شبلی فراز کا کہنا تھا کہ (ن) لیگ جو تحریک چلانا چاہتی ہے، وہ بے بنیاد ہے۔ نواز شریف کا مقصد ملک میں بے چینی اور اضطراب کی کیفیت پیدا کرنا ہے۔ جاتی عمرہ میں اس وقت تذبذب اور اضطراب کے سائے منڈلا رہے ہیں۔نواز شریف مفرور ہیں، سیاست پر بھاشن نہ دیں، انھیں کامیابی حاصل نہیں ہوگی۔
شبلی فراز کا کہنا تھا کہ نواز شریف کے خاندان میں بھی چپقلش چل رہی ہے جبکہ شیخ رشید کی باتوں میں وزن ہے۔