Sep 28, 2020 06:05 pm
views : 238
Location : Domestic Place
Islamabad- Asif Zardari, Faryal Talpur indicted in mega money-laundering case
اسلام آباد، منی لانڈرنگ ریفرنس، آصف زرداری سمیت دیگر ملزمان پر فرد جرم عائد
احتساب عدالت میں میگا منی لانڈرنگ، پارک لین اور ٹھٹھہ واٹر سپلائی ضمنی ریفرنسز کی سماعت ہوئی۔ سابق صدر آصف علی زرداری، فریال تالپور اور دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے۔
دوسری جانب آصف علی زرداری نے جعلی اکاؤنٹس کیسز کا ٹرائل اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا۔ سابق صدر نے میگا منی لانڈرنگ اور پارک لین ریفرنسز میں بری کرنے کی استدعا کر دی۔
آصف علی زرداری نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں فوری ٹرائل روکنے کی بھی درخواست دے دی جس میں موقف اپنایا گیا کہ میگا منی لانڈرنگ اور پارک لین ریفرنسز میں بری کیا جائے، جعلی اکاونٹس کیسز نیب کا دائرہ اختیار نہیں ریفرنس خارج کیا جائے۔
احتساب عدالت اس سے قبل آصف زرداری کی درخواست مسترد کرچکی ہے۔