Sep 28, 2020 06:05 pm
views : 250
Location : Domestic Place
Lahore- PML(N) will announce its decision on Talal Chaudhry's case in two days, Rana Sanaullah
لاہور، طلال چوہدری کے معاملے پرپارٹی دوروز میں فیصلہ سنا دے گی، رانا ثنا اللہ
لاہور ہائیکورٹ میں قائد حزب اختلاف و صدر مسلم لیگ ن شہباز شریف کی پیشی کے موقعے پر میں میڈٰیا سے بات کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ طلال چوہدری پر شفاف تحقیقات کرکے عوام کو حقائق بتائیں گے۔اس معاملے پرن لیگ کی کمیٹی ایک دو روز میں اپنا فیصلہ سنائےگی۔ حکومت اس ایشو پر پوائنٹ اسکورنگ کررہی ہے۔
انہوں ںے کہا کہ شہبازشریف کے خلاف جھوٹا کیس بنایاگیا۔ ہمیں امید ہے عدالت سے شہبازشریف کو انصاف ملےگا۔ اس موقعے پر مسلم لیگ ن کے جنرل سیکریٹری احسن اقبال نے طلال چوہدری سے متعلق میڈیا کے سوالوں کا جواب نہیں دیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے فیصل آباد میں مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کو مبینہ طور پر خاتون رکن اسمبلی کے اہل خانہ کی جانب سے تشدد کا نشانہ بنایا گیا جس کے بعد وہ زخمی حالات میں لاہور کے نجی اسپتال میں داخل ہوگئے تھے۔
انہوں نے موقعے پر پولیس سے رابطہ کیا تھا جب کہ فیصل آباد پولیس نے اس معاملے پر چار رکنی تحقیقاتی کمیٹی بنائی تھی۔ کمیٹی جب گذشتہ روز طلال چوہدری کا بیان لینے کے لاہور کے نجی اسپتال پہنچی تو وہ پہلے ہی اسپتال سے چلے گئے۔