Sep 29, 2020 06:46 pm
views : 258
Location : Islamabad high court
Islamabad- IHC Bar files petition over killing of 11 Pakistani Hindus in India
اسلام آباد، بھارت میں گیارہ پاکستانی ہندوؤں کا قتل، اسلام آباد ہائیکورٹ بارنے درخواست دائرکردی
اسلام آباد ہائیکورٹ بارنے بھارت میں گیارہ پاکستانی ہندوؤں کے قتل کے معاملے میں درخواست دائرکردی ہے۔
درخواست
میں موقف اختیارکیا گیا کہ گیارہ پاکستانی ہندوؤں کے قتل میں بھارتی
سفارتخانے کا کردارنظراندازنہیں کیا جاسکتا، بھارتی سفارتخانے نے ویزہ جاری
کرنے کے بعد معلومات را کو فراہم کیں۔
درخواست میں مطالبہ کیا گیا ہے
کہ وفاقی حکومت اوردفترخارجہ کو معاملہ عالمی عدالت انصاف میں اٹھانے کے
احکامات دیئے جائیں، دہشتگرد تنظیم آر ایس ایس پر پابندی لگوانے کے لئے
تمام اقدامات کئے جائیں اورپاکستان میں بھارتی سفارتخانے کے خلاف اقدامات
اورمتاثرہ خاندانوں کوانصاف دلانے کے احکامات جاری کیے جائیں۔