Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Sep 29, 2020 06:47 pm views : 272

Location : ISS

Islamabad- Abdullah Abdullah stresses on ‘drawing lessons from realities of past four decades
  • Urdu

اسلام آباد، افغان امن مذاکرات، پاکستان نے اہم مصالحتی کردار ادا کیا، ڈاکٹر عبداللہ عبداللہ

انسٹی ٹیوٹ آف سٹریٹجک سٹڈیز کے زیر اہتمام منعقدہ سیمینار سے چیئرمین افغان مفاہمتی کونسل ڈاکٹر عبداللہ عبداللہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا پاکستان اور افغانستان کے درمیان برادرانہ تعلقات ہیں، ابھرتے ہوئے نئے مستقبل کے موقع پر پاکستان کا دورہ کر رہا ہوں، شاہ محمود قریشی سے امن مذاکرات سے متعلق گفتگو ہوئی، افغانستان اور طالبان کے درمیان مذاکرات اہم موقع ہے، امن کا قیام دونوں ممالک کیلئے اہم ہے۔
ڈاکٹر عبداللہ عبداللہ کا کہنا تھا ہمیں مختلف چیلنجز کا سامنا ہے، دونوں ممالک میں مزید تعاون کے مواقع موجود ہیں، اپنے فوائد اور نقصان سے ہمیں سبق سیکھنا ہے، پاکستان اور افغانستان میں خوشحالی ایک دوسرے کے ساتھ منسلک ہے، معیشت کی بہتری کیلئے دونوں ممالک میں آزادانہ تجارت کو فروغ دینا ہوگا۔
 چیئرمین افغان مفاہمتی کونسل نے مزید کہا افغانستان اب 1990 والا ملک نہیں ہے، افغانستان تمام شہریوں کے برابر حقوق پر یقین رکھتا ہے، افغان عوام گزشتہ 19 سال سے امن کا خواب دیکھ رہے ہیں، پر امن بقائے باہمی کیلئے ہمیں اپنے رابطوں کو فروغ دینا ہے، افغان سر زمین کسی کیخلاف استعمال نہیں ہونے دیں گے، دونوں ممالک کو دہشتگردی، انتہا پسندی سمیت مشترکہ چیلنجز کا سامنا رہا، دونوں ممالک میں مزید تعاون کے مواقع موجود ہیں۔
قبل ازیں شاہ محمود قریشی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا افغانستان میں امن علاقائی ترقی کیلئے ضروری ہے، ہمیں امن عمل کو نقصان پہنچانے والے عناصر سے خبردار رہنا ہے، ہم افغان مہاجرین کی عزت و وقار سے واپسی کے خواہاں ہیں، بہترین مستقبل کیلئے ہمیں ماضی کی غلطیوں کو بھول کر آگے بڑھنا ہوگا۔
وزیر خارجہ کا کہنا تھا افغانستان میں مفاہمتی عمل کی کامیابی کو اپنی کامیابی سمجھتے ہیں، ڈاکٹر عبداللہ عبداللہ سے مذاکرات میں امن عمل پر تفصیلی گفتگو ہوئی، خطے میں امن افغانستان میں امن سے مشروط ہے، افغانستان میں امن اور استحکام پاکستان کیلئے بہت اہم ہے، بین الافغان مذاکرات کا آغاز بہت اہم قدم ہے۔
شاہ محمود قریشی نے کہا عالمی برادری افغان مسئلے کے سیاسی حل کی حمایت کر رہی ہے، اس بات کا اعتراف ہوا ہے کہ افغان مسئلہ مذاکرات سے حل ہوگا، افغان قیادت کو قیام امن کے اس موقع سے فائدہ اٹھانا ہے، اسلام آباد اور کابل کو معاملات کے حل کیلئے آگے بڑھنا ہوگا۔

Recent News

Pakistan Steps Up Diplomatic Efforts as Trump 1:12
Pakistan Steps Up Diplomatic Efforts as Trump
Mar 24, 2026 05:00 pm
Pakistan Tops Global Pollution Rankings in 2025, data shows 1:02
Pakistan Tops Global Pollution Rankings in 2025, data shows
Mar 24, 2026 02:00 pm
Lift and-Robbery Suspect Arrested in Rawalpindi 1:01
Lift and-Robbery Suspect Arrested in Rawalpindi
Mar 24, 2026 01:00 pm
Heavy Rains Alert Across Pakistan — Flash Flood Risk Looms 1:17
Heavy Rains Alert Across Pakistan — Flash Flood Risk Looms
Mar 24, 2026 12:00 pm
Mahira Khan Reveals Her Crush — Fans Left Surprised! 1:05
Mahira Khan Reveals Her Crush — Fans Left Surprised!
Mar 24, 2026 11:00 am
Fire Breaks Out Again in Gul Plaza 1:07
Fire Breaks Out Again in Gul Plaza
Mar 23, 2026 03:30 pm
Air Canada Plane Crash 1:14
Air Canada Plane Crash
Mar 23, 2026 03:00 pm
Fiza Ali Finds True Love at 41, Announces Third Marriage 1:19
Fiza Ali Finds True Love at 41, Announces Third Marriage
Mar 23, 2026 02:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved