Sep 29, 2020 06:55 pm
views : 261
Location : SSGC Head office
Karachi- Saeed Ghani once again blames Centre for gas crisis in Karachi
پیپلز پارٹی کا شہر کراچی میں گیس کی لوڈ شیڈنگ کے خلاف احتجاج
وزیر تعلیم سندھ سعید غنی کا کہنا ہے کہ ہم کراچی کے وارث ہیں یہ شہر ہمارا تھا اور ہماراہی رہے گا۔
کراچی
میں بجلی اورگیس لوڈ شیڈنگ کے خلاف نکالی گئی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے
سعیدغنی نےکہا کہ ہم کراچی کے وارث ہیں یہ شہر ہمارا تھا اوررہے گا۔
وزیر اعظم پر تنقید کرتے ہوئے صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ آپ نے لوگوں کو ایک کروڑ نوکریاں دینی تھیں مگربے روزگارکردیا۔
وفاقی
حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے سعید غنی نے کہا کہ وزیراعظم عمران
خان کو کسی سے کوئی ہمدردی نہیں، حکومت کو تحریک انصاف میں سب فرشتے نظر
آتے ہیں۔ حکومت کو پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ (ن) میں ہی چور نظر آتے ہیں۔
وزیر
تعلیم سندھ کامزید کہنا تھا کہ عمران خان نے سیلاب متاثرین سے ملاقات کی
نہ وہاں کا جائزہ لیا، وزیراعظم کو سندھ سے کوئی دلچسپی نہیں۔