Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Sep 30, 2020 01:46 pm views : 255

Location : Different Places

Islamabad- Primary schools to reopen despite surge in campus virus cases
  • Urdu

اسلام آباد، پاکستان میں تعلیمی ادارے کھولنے کے تمام مراحل مکمل کرلئے گئے

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں تعلیمی ادارے کھولنے کے تمام مراحل مکمل کرلئے گئے ، آج سے ملک بھرمیں پرائمری اسکول بھی کھل گئے، پرائمری اسکول کھلنے پر ملا جلا رد عمل سامنے آیا اور بیشتر والدین نے بچوں کو اسکول بھیجنے سے گریز کیا۔
والدین نے کہا پرائمری کےبچے ایس او پی پر عمل میں مشکلات کا شکار ہوتے ہیں جبکہ بعض والدین کی پرائمری کےبچوں کے حوالے سے آن لائن کلاسز کو ترجیح دی ، آن لائن کلاسز کا سلسلہ برقرار رہے گا۔
این سی او سی نے اساتذہ بچوں اورعملے کے لئے سماجی فاصلہ یقینی بنانے کی ہدایت سینٹائزراورماسک کا استعمال لازمی قرار دیا جبکہ تعلیمی اداروں میں احتیاطی تدابیرکا خاص خیال رکھا گیا ہے۔
اس حوالے سے وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا کہ ساڑھے6مہینے کے بعد پرائمری سکول کے بچے اسکول آئے، آج مبارک دن ہے کہ تمام تعلیمی ادارے کھولنے میں کامیاب ہوئے۔
وفاقی وزیر تعلیم کا کہنا تھا کہ بچوں کا تعلیمی حرج ہو چکا ہے مزید ایسانہیں چاہتے ، خان صاحب کی کامیابی کا مظہر ہے کہ تمام اسکول کھل چکے ہیں، سرکاری سکولوں کا دورہ کیا بچے ایس او پیز پر عمل کرتے نظر آئے۔
شفقت محمود نے کہا بچوں کی اسکولوں میں حاضری بتاتی ہے کہ والدین مطمئن ہیں اور چھوٹےبچے بھی ایس او پیز پر عمل در آمد کر رہے ہیں ، والدین کویقین دلاتا ہوں کہ بچوں کی صحت کا خاص خیال کیا جائے گا ، پہلےسےزیادہ ٹیسٹنگ ہوگی، ایس اوپیز پرعمل نہ کرنے والے اسکولز کے خلاف کارروائی ہوگی۔
دوسری طرف بلوچستان میں بھی تعلیمی ادارے کھولنے کاتیسرا مرحلہ مکمل ہوگیا ہے۔ کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں پرائمری سیکشن کھل۔بلوچستان میں آج سے بارہ ہزار دوسو اٹھارہ پرائمری اسکولز میں تدریسی عمل کا آغاز کردیا گیا ہے۔ پہلے دن اسکولوں میں بچوں کی تعداد معمول سے کم دکھائی دی تاہم اسکولوں میں ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کیا گیا۔ بغیر ماسک کے طلباء ،اساتذہ اور اسکول عملے کو اسکول میں داخل ہونے نہیں دیا گیا،
صوبائی وزارت تعلیم کی جانب سے ہدایات بھی سامنے آئی ہیں جن کے مطابق متاثرہ افراد کو چودہ ایام کیلئے قرنطینہ میں رکھا جائیگا اور منفی رپورٹ کے بعد دوبارہ کلاس میں شامل ہو سکے گا ۔ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی بھی عمل میں لائی جائے گی۔

Recent News

Pakistan Steps Up Diplomatic Efforts as Trump 1:12
Pakistan Steps Up Diplomatic Efforts as Trump
Mar 24, 2026 05:00 pm
Pakistan Tops Global Pollution Rankings in 2025, data shows 1:02
Pakistan Tops Global Pollution Rankings in 2025, data shows
Mar 24, 2026 02:00 pm
Lift and-Robbery Suspect Arrested in Rawalpindi 1:01
Lift and-Robbery Suspect Arrested in Rawalpindi
Mar 24, 2026 01:00 pm
Heavy Rains Alert Across Pakistan — Flash Flood Risk Looms 1:17
Heavy Rains Alert Across Pakistan — Flash Flood Risk Looms
Mar 24, 2026 12:00 pm
Mahira Khan Reveals Her Crush — Fans Left Surprised! 1:05
Mahira Khan Reveals Her Crush — Fans Left Surprised!
Mar 24, 2026 11:00 am
Fire Breaks Out Again in Gul Plaza 1:07
Fire Breaks Out Again in Gul Plaza
Mar 23, 2026 03:30 pm
Air Canada Plane Crash 1:14
Air Canada Plane Crash
Mar 23, 2026 03:00 pm
Fiza Ali Finds True Love at 41, Announces Third Marriage 1:19
Fiza Ali Finds True Love at 41, Announces Third Marriage
Mar 23, 2026 02:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved