Sep 30, 2020 01:54 pm
views : 262
Location : Different Places
Islamabad- Parents of APS martyrs reject commission's findings
پشاور، سانحہ آرمی پبلک اسکول، شہداء کے لواحقین نے جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ مسترد کردیں
سانحہ آرمی پبلک اسکول پشاور کے شہدا کے والدین نے جوڈیشل کمیشن کی تحقیقات سے سخت مایوسی کا اظہار کر دیا ہے۔
پریزائیڈنگ چیف جسٹس کے حکم پر حال ہی میں ڈی کلاسیفائی ہونے والی کمیشن رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ انکوائری رپورٹ میں ایسی بہت سے چیزیں چھوڑ دی گئی ہیں۔ جنہیں شامل ہونا چاہئے تھا۔
شہدا کے والدین نے رپورٹ کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ 3ہزار صفحات کی دستاویز جن میں 132 افراد کے بیانات شامل ہیں 2014 کے سانحہ کا ناکافی خلاصہ ہے۔ انہیں توقع تھی کہ تحقیقات سے بہت کچھ سامنے آ جائے گا۔
شہدا کے ایک متاثرہ رشتہ دار نے کہا کہ ہم چاہتے تھے کہ ان لوگوں کو ذمہ دار ٹھہرایا جائے جو سکیورٹی اورانٹیلی جنس کے انچارج تھے نہ کہ انہیں جو دروازوں پر تعینات تھے۔ سکیورٹی میں کوتاہی کے ذمہ داروں کے خلاف فیصلہ آنا چاہیئے تھا۔ ایسی سزا کی توقع نہیں تھی۔