Sep 30, 2020 07:11 pm
views : 280
Location : Islamabad high court
Islamabad- PHC vows to approach international forums to demand justice for Jodhpur killings
اسلام آباد، عدالت کا بھارت میں 11 پاکستانی ہندوؤں کے قتل کیخلاف درخواست پر وفاق کو نوٹس
وفاقی دارالحکومت کی عدالت عالیہ میں چیف جسٹس
اطہر من اللہ نے اسلام آباد ہائیکورٹ بار کی جانب سے دائر درخواست پر
سماعت کی، اس موقع پر درخواست گزار وکیل چوہدری حسیب پیش ہوئے۔
وکیل نے
مؤقف اپنایا کہ مفاد عامہ اور قومی مقصد کیلئے درخواست دائر کی ہے، ہندو
خاندان بھارت گیا وہاں 'را' نے آر ایس ایس کے ذریعے ان کو قتل کرا
دیا۔انہوں نے بتایا کہ اس خاندان نے راکیلئے جاسوسی کرنے سے انکار کردیا
تھا۔
اس موقع پر چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیئے کہ صدر بار کا
پاکستانی شہریوں خصوصی طور پر اقلیتوں کیلئے آواز اٹھانا بہت اچھا ہے،
اقلیتوں کا خیال رکھنا ہماری آئینی ذمہ داری ہے۔
بعد ازاں عدالت نے مذکورہ درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کیس کی سماعت کو غیر معینہ مدت تک کیلئے ملتوی کردیا۔
اسلام
آباد ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں پاکستان میں سربراہ ہندو
کونسل رمیش کمار نے کہا ہے کہ بھارت گیارہ ہندوؤں کے قتل کی تحقیقات کیلئے
رسائی دے۔بھارت خوش فہمی میں نہ رہے کہ ہم 11 پاکستانی ہندوؤں کے قتل پر
خاموش رہیں گے۔