Oct 01, 2020 01:24 pm
views : 260
Location : Domestic Place
Islamabad- Our government is working to protect biodiversity, Imran Khan
اسلام آباد، پاکستان کے پاس 12 موسمیاتی زون اور عمودی ڈھلوان موجود ہے، عمران خان
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے ماحولیاتی مسائل پر عالمی سربراہوں سے خطاب کیا، اپنے خطاب میں وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان کے پاس 12 موسمیاتی زون اور عمودی ڈھلوان موجود ہے۔
وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں سے متاثرہ ممالک میں شامل ہے، پاکستان کے شمال میں بلند ترین پہاڑی سلسلہ ہے۔ ہماری حکومت حیاتیاتی تنوع کے تحفظ کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ مقامی افراد کو روزگار کی فراہمی کی جا رہی ہے، جنگلات کا تحفظ اور پودوں کی نرسریاں بنائی جا رہی ہیں، موسمیاتی چیلنج سے نمٹنے کے لیے 10 ارب پودے لگانے کا فیصلہ کیا گیا۔
وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ نیشنل پارکس کی تعداد 39 تک لے گئے ہیں مزید بھی بنائیں گے، فلورا اور فونا کے تحفظ کے لیے مقامی آبادی کا تعاون حاصل ہے۔ اقوام متحدہ کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ حیاتیاتی تنوع پر سمٹ کا انعقاد کیا۔