Oct 01, 2020 01:31 pm
views : 238
Location : Domestic Place
Karachi- Talks of re-closing schools are nothing but rumors, says Saeed Ghani
کراچی، اسکولوں کو دوبارہ بند کرنے کی باتیں افواہوں کے سوا کچھ بھی نہیں، سعید غنی
سندھ کے وزیر تعلیم سعید غنی نے کہا ہے کہ کورونا کیسز کے باعث اسکولوں کو دوبارہ بند کرنے کی باتیں محض افواہ ہیں، سندھ حکومت مسلسل اسکولوں کی نگرانی کر رہی ہے، خراب صورتحال ہونے پر حالات کے مطابق فیصلہ کیا جائے گا۔
نواب شاہ میں چیمبر آف کامرس کی تقریب حلف برداری کے موقع پر سعید غنی نے کہا کہ کورونا وائرس بڑھنے پر لاک ڈاؤن کا آپشن موجود ہے۔
سیاسی معاملات سے متعلق پیپلز پارٹی کے رہنما سعید غنی نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت میں ملکی معیشت ترقی نہیں کرسکتی۔ گیس کا بحران بڑھتا جارہا ہے، انڈسٹریز بری طرح متاثر ہیں جبکہ مہنگائی بھی عروج پر ہے۔