Oct 01, 2020 01:35 pm
views : 240
Location : Domestic Place
Quetta- Government should provide space for calligraphy classes, Qazi Muhammad Rafique demands
کراچی، خوش خطی کی کلاسز کیلئے حکومت جگہ فراہم کرے، دور جدید میں خوش خطی کو فروغ دینے والے قاضی محمد رفیق کا حکومت سے مطالبہ
دور جدید میں جہاں خوش خطی کا رجحان کم ہوا ہے وہی قاضی محمد رفیق آج بھی تختی کے زریعے خوش خطی کو فروغ دے دہے ہیں۔
محمد رفیق سریاب روڈ پر قائم اپنی چھوٹی سی دکان میں بچوں کو خوش خطی کے کلاسز دیتے ہیں جہاں دور دراز کے علاقوں سے بھی بچے خوش خطی کو سیکھنے کیلئے آتے ہیں۔
قاضی محمد رفیق کا کہنا ہے کہ آج کل خوش خطی کا رجحان کم ہوا ہے،خوش خطی طلباء کیلئے اہم ہے فروغ دینا چاہئے،
محمد رفیق کہتے ہیں کہ جدید ممالک میں خوش خطی کا رجحان بڑھ رہا ہیں،لیکن ہمارے اسکولوں میں تختی کا استعمال کم ہورہا ہے۔
انکا کہنا تھا کہ فی بچہ پانچ سو روپے لیتا ہوں لیکن آدھی رقم بچوں پرہی خرچ کردیتا ہوں،جبکہ کورونا کے باعث میرے خوش خطی کے کلاسز بھی متاثر ہوئے۔
انہوں نے صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ کلاسز کیلئے انہیں جگہ فراہم کی جائے۔