Oct 01, 2020 02:00 pm
views : 251
Location : Domestic Place
Lahore- Nawaz Sharif should be tried for treason, Fayyaz Chauhan
لاہور، نواز شریف کے خلاف غداری کا مقدمہ چلایا جائے، فیاض الحسن چوہان
لاہور میں ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے فیض چوہان نے کہا کہ نواز شریف نے کروز میزائل پرسر عام بات کرکے قومی رازافشاں کئے، ملکی رازوں سے پردہ اٹھا کر وہ غداری کے مرتکب ہوئے ہیں۔
فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ نواز شریف ملک و قوم اور اداروں سے بغض، کینہ میں حد سے آگے نکل چکے ہیں،3بار وزیراعظم رہنے والے نواز شریف نے ملکی رازوں کی حفاظت کاحلف اٹھایا تھا۔
انہوں نے کہا کہ ہریسے، نہاری اور عوام کا مال کھا کھا کر دماغ پر چربی چڑھی ہوئی ہے، شریف خاندان اپنی ذات کے علاوہ کچھ بھی سوچنے سمجھنے سے عاری ہے،
وزیر اطلاعات نے کہا کہ تمام ریاستی، جمہورے ادارے شریف خاندان کی دشنام طرازی سے محفوظ نہیں، نواز شریف کم فہمی کے باعث ان کے بیانات پاکستان کیلئے عالمی سطح پر سبکی کا باعث بنے، پاکستانی عوام شریف خاندان کا ملک دشمن ایجنڈا ٹھکرا چکی ہے۔