Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Oct 01, 2020 04:29 pm views : 234

Location : Ministry of Foreign Office

Islamabad- Afghanistan should seize the opportunity for peace through dialogue, Foreign Office spokesman
  • Urdu

اسلام آباد، وزیراعظم کا جنرل اسمبلی سے خطاب اہمیت کا حامل تھا، ترجمان دفتر خارجہ

 ترجمان پاکستان دفترخارجہ نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کا جنرل اسمبلی سے خطاب اہمیت کا حامل تھا، وزیراعظم نے اپنے خطاب میں تمام اہم ایشوز کا احاطہ کیا۔
ہفتہ وار بریفنگ کے دوران ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ وزیراعظم نے پھر مقبوضہ کشمیر پر بھارتی غیرقانونی قبضے پر دنیا کی توجہ مبذول کرائی، پاکستان ہر عالمی فورم پر مسئلہ کشمیر اجاگر کرتا رہے گا۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ چیئرمین افغان مفاہمتی کونسل کے دورے میں امن عمل پر گفتگو ہوئی، افغانستان کو مذاکرات کے ذریعے امن کے موقع سے فائدہ اٹھانا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ ڈاکٹرعبداللہ عبداللہ نے مفاہمتی عمل میں پاکستان کے کردار کو سراہا، پاکستان کونگونو کاراباخ تنازع سے پیدا صورتحال پر تشویش ہے۔
اپنے بیان میں ترجمان دفتر خارجہ نے واضح کیا کہ اقامہ رکھنے والے افراد توسیع کیلئے سعودی سفارت خانہ سے رابطہ کرسکتے ہیں۔
واضح رہے کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 75ویں اجلاس سے خطاب میں بھارت پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ بھارت میں ریاست اسلامو فوبیا کو فروغ دے رہی ہے اور یہ کہ دنیا میں اسلامو فوبیا کے خاتمے کے لیے ایک عالمی دن مقرر کیا جانا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ آر ایس ایس کے انتہا پسند نظریے کی تشکیل 1920 کی دہائی میں کی گئی اور اس نظریے کا نشانہ مسلمان اور کسی حد تک مسیحی ہیں۔
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب میں وزیراعظم عمران خان نے اسلاموفوبیا، پیغمبر اسلام کے خاکوں کی اشاعت، کورونا وائرس، موسمیاتی تبدیلی اور کشمیر میں انڈین مظالم سمیت کئی اہم امور پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

Recent News

Pakistan Steps Up Diplomatic Efforts as Trump 1:12
Pakistan Steps Up Diplomatic Efforts as Trump
Mar 24, 2026 05:00 pm
Pakistan Tops Global Pollution Rankings in 2025, data shows 1:02
Pakistan Tops Global Pollution Rankings in 2025, data shows
Mar 24, 2026 02:00 pm
Lift and-Robbery Suspect Arrested in Rawalpindi 1:01
Lift and-Robbery Suspect Arrested in Rawalpindi
Mar 24, 2026 01:00 pm
Heavy Rains Alert Across Pakistan — Flash Flood Risk Looms 1:17
Heavy Rains Alert Across Pakistan — Flash Flood Risk Looms
Mar 24, 2026 12:00 pm
Mahira Khan Reveals Her Crush — Fans Left Surprised! 1:05
Mahira Khan Reveals Her Crush — Fans Left Surprised!
Mar 24, 2026 11:00 am
Fire Breaks Out Again in Gul Plaza 1:07
Fire Breaks Out Again in Gul Plaza
Mar 23, 2026 03:30 pm
Air Canada Plane Crash 1:14
Air Canada Plane Crash
Mar 23, 2026 03:00 pm
Fiza Ali Finds True Love at 41, Announces Third Marriage 1:19
Fiza Ali Finds True Love at 41, Announces Third Marriage
Mar 23, 2026 02:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved