Oct 02, 2020 02:21 pm
views : 247
Location : Different Places
Islamabad- Pakistan Coronavirus: 313,431 Cases and 6,499 Deaths
کراچی، کورونا مزید 15 زندگیاں نگل گیا، ملک بھر میں کورونا کے 625 نئے کیسز کا اضافہ
ملک بھر میں کورونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد 8 ہزار 877 ہوگئی جب کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 625 لوگوں میں کوورنا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرکے تازہ اعداد وشمارکے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے625 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد ملک بھرمیں مجموعی کیسز کی تعداد 3 لاکھ 13 ہزار 431 ہوگئی۔
این سی او سی کے مطابق فعال کیسز کی تعداد 8 ہزار 877 ہو گئی جب کہ اب تک کورونا وائرس میں مبتلا 2 لاکھ 98 ہزار 055 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 15اموات رپورٹ ہوئیں جس کے بعد مجموعی اموات کی تعداد 6 ہزار 499 ہوگئی۔
سندھ میں مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 37 ہزار 467 ، پنجاب میں99 ہزار 605 خیبرپختونخوا 37 ہزار 845 ، اسلام آباد میں 16 ہزار 650، بلوچستان میں 15 ہزار 302 ، آزاد کشمیر 2 ہزار 754 اورگلگت بلتستان میں 3 ہزار 808 تعداد ہوگئی۔