Oct 02, 2020 02:22 pm
views : 249
Location : Different Places
Lahore- Police frees Motorway gang rape co-accused Waqar ul Hassan
لاہور، موٹر وے زیادتی کیس، خود گرفتاری پیش کرنے والا وقار الحسن رہا
لاہور
پولیس نے موٹر وے پر خاتون سے اجتماعی زیادتی کے کیس میں خود کو قانون کے
حوالے کرنے اور کیس کی تحقیقات میں مدد دینے والے وقار الحسن کو رہا کر دیا
ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ موٹروے زیادتی کیس میں الزام آنے کے بعد خود
گرفتاری دینے والے وقار الحسن کو 20 روز تک حراست میں رکھا گیا، اس دوران
وقار کا ڈی این اے سیمپل بھی زیادتی کا شکار خاتون سے میچ نہیں ہوا۔
پولیس
نے بتایا کہ وقار الحسن سے ہونے والی تفتیش کی مدد کے بعد اس کیس کے دوسرے
ملزم شفقت کو گرفتار کیا گیا جبکہ کوئی کیس نہ ہونے کے باعث وقار الحسن کو
رہا کر دیا گیا ہے۔
خود کو قانون کے حوالے کرنے والے وقار الحسن کو
متاثرہ خاتون نے پہچاننے سے انکار کر دیا تھا، وقار الحسن نے دورانِ تفتیش
پولیس کو بتایا تھا کہ کیس کے مرکزی ملزم عابد کے ساتھ شفقت نامی شخص
وارداتوں میں ملوث ہے جو بہاولنگر کا رہائشی ہے، وقار الحسن کے اس بیان پر
پولیس نے ملزم شفقت کو گرفتار کیا تھا۔
موٹر وے زیادتی کیس کا مرکزی
ملزم عابد تاحال مفرور ہے جس کی گرفتاری کے لیے پولیس کی جانب سے کوششیں
جاری ہیں اور مختلف مقامات پر مسلسل چھاپے مارے جا رہے ہیں۔