لاہور،حکومت کی توجہ سیاسی مخالفین کو گالیاں دینے اور انھیں میں جیل میں ڈالنے پر ہے،خواجہ سعد رفیق
سعد رفیق نے لاہور میں
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران حان کی حکومت نے کوئی کام نہیں کیا،
پی ٹی آٸی حکومت نے کسی کام پرتوجہ نہیں دی، صرف کرپشن کرپشن کا شور مچانا
ہے تو پھر اس طرح ہی کر لیتے ہیں، اس حکومت اور اس کے مینڈیٹ کو کسی جماعت
نے تسلیم نہیں کیا۔بے روزگاری کی وجہ سے اسٹریٹ کراٸمز میں اضافہ ہوا ہے۔
سعد
رفیق نے کہا کہ نواز شریف پاکستان کے تین مرتبہ وزیراعظم رہے ہیں، سیاسی
لیڈر سے متعلق ریمارکس سوچ سمجھ کر دینے چاہئیں، عمران خان کا کل کا بیان
دیکھا، جو قانون توڑے گا جیل میں ڈالا دوں گا، ان کو کتنا شوق ہے لوگوں کو
جیلوں میں ڈالنے کا، ایسا نظام بہتر نہیں ہوگا، بہت سے صحافی اور سیاست دان
اس وقت جیلوں میں ہیں۔
رہنما (ن) لیگ نے مزید کہا کہ موجودہ صورتحال سے
خوش نہیں ہوں، حکمران طبقے کا کام ہے کہ تحمل اور برداشت سے کام لے، ملک
میں آئین کی حکمرانی کو بحال کیا جائے، عمران خان کو 7 سال کے پی اور دو
سال وفاق میں ہوگئے ہیں، عمران خان کو اگر ابھی تک سمجھ نہیں آئی کہ حکومت
کیسے کرنی ہے تو پھر کب آنی ہے۔