Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Oct 02, 2020 02:23 pm views : 271

Location : Foreign Office

Islamabad- FM Qureshi vows to protect, promote women rights
  • Urdu

اسلام آباد، ہماری قومی ترقی کا رخ صنفی احسا س پر مبنی ہے، وزیر خارجہ

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ہم خواتین کو با اختیار بنانے کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھیں گے، خواتین پر تشدد روکنے اور ان کے حقوق کے تحفظ کے لیے ہماری حکومت قانون سازی کے لیے کوشاں ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود نے گزشتہ روز خواتین سے متعلق چوتھی عالمی کانفرنس کی 25 ویں سالگرہ کے موقع پر منعقدہ اجلاس سے بذریعہ ویڈیو لنک خطاب کیا، انھوں نے کہا کہ ہم اقوام متحدہ کے آغاز ہی سے خواتین کے حقوق کے لیے کام کرتے آ رہے ہیں، ہماری قومی ترقی کا رخ صنفی احسا س پر مبنی ہے۔
وزیر خارجہ شاہ محمود نے کہا گزشتہ صدی میں خواتین کے حقوق کی تحریک نے نمایاں کامیابیاں حاصل کیں، تاہم اب بھی خواتین کے سماجی اور سیاسی شعبوں میں کام کرنے میں رکاوٹیں حائل ہیں، ہم پاکستان کو اسلامی فلاحی ریاست بنانے کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں۔
واضح رہے کہ پاکستان میں خواتین کو بااختیار بنانے کے ساتھ ساتھ ان کے تحفظ کے لیے بھی قانون سازی کی جا رہی ہے، بالخصوص حالیہ دنوں میں خواتین پر جنسی حملوں کے تناظر میں ہنگامی بنیادوں پر قانون سازی کا عمل آگے بڑھایا گیا۔
دوسری طرف کامیاب جوان پروگرام کے تحت بھی خواتین کو خصوصی اہمیت دی گئی ہے، اس پروگرام کے لیے سو ارب روپے کی جو رقم مختص کی گئی ہے، اس میں 25 ارب روپے خواتین کے لیے رکھے گئے ہیں۔a

Recent News

Pakistan Steps Up Diplomatic Efforts as Trump 1:12
Pakistan Steps Up Diplomatic Efforts as Trump
Mar 24, 2026 05:00 pm
Pakistan Tops Global Pollution Rankings in 2025, data shows 1:02
Pakistan Tops Global Pollution Rankings in 2025, data shows
Mar 24, 2026 02:00 pm
Lift and-Robbery Suspect Arrested in Rawalpindi 1:01
Lift and-Robbery Suspect Arrested in Rawalpindi
Mar 24, 2026 01:00 pm
Heavy Rains Alert Across Pakistan — Flash Flood Risk Looms 1:17
Heavy Rains Alert Across Pakistan — Flash Flood Risk Looms
Mar 24, 2026 12:00 pm
Mahira Khan Reveals Her Crush — Fans Left Surprised! 1:05
Mahira Khan Reveals Her Crush — Fans Left Surprised!
Mar 24, 2026 11:00 am
Fire Breaks Out Again in Gul Plaza 1:07
Fire Breaks Out Again in Gul Plaza
Mar 23, 2026 03:30 pm
Air Canada Plane Crash 1:14
Air Canada Plane Crash
Mar 23, 2026 03:00 pm
Fiza Ali Finds True Love at 41, Announces Third Marriage 1:19
Fiza Ali Finds True Love at 41, Announces Third Marriage
Mar 23, 2026 02:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved