Oct 02, 2020 02:24 pm
views : 276
Location : Different Places
Islamabad- Details of Nawaz Sharif's properties, mills and other assets submitted in NAB court
اسلام آباد، نواز شریف بینک اکاؤنٹس، گاڑیوں، جائیدادوں کے مالک، اثاثوں کی تفصیلات سامنے آگئیں
توشہ خانہ ریفرنس میں اشتہاری
ملزم نواز شریف کی کتنی زمین اور کتنی ملز میں کتنے شیئرز ہیں ان سب کی
مکمل تفصیلات سامنے آ گئیں، الیکشن کمیشن، ایف بی آر اور ایس ای سی پی نے
نیب کو ریکارڈ فراہم کردیا جس کے مطابق نواز شریف کے 4 کمپنیوں میں شیئرز
ہیں۔
نیب کے تفتیشی افسر محمد راحیل اعظم نے احتساب عدالت میں رپورٹ جمع
کرائی جس میں انہوں نے بتایا کہ نوازشریف کے اثاثوں کیلئے الیکشن
کمیشن،ایف بی آراور ایس ای سی پی کوخطوط لکھے تھے۔
نیب رپورٹ کے مطابق
محمد بخش ٹیکسٹائل ملز میں نواز شریف کے 4 لاکھ 67 ہزار 950 شیئرز ہیں،
حدیبیہ پیپر ملز میں نواز شریف 3لاکھ 43 ہزار 425 شیئرز کے مالک،جبکہ
حدیبیہ انجینئرنگ کمپنی میں نواز شریف کے شیئرز کی تعداد 22 ہزار 213 ہے۔
رپورٹ
میں بتایا گیا ہے کہ اتفاق ٹیکسٹائل ملز میں نواز شریف 48ہزار 606 شیئرز
کے مالک ہیں، نواز شریف کے مختلف نجی بینکس میں 3 غیر ملکی کرنسی سمیت 8
اکاؤنٹس ہیں، ان کے 5 بینک اکاؤنٹس میں 6 لاکھ 12 ہزار روپے موجود ہیں۔
نیب رپورٹ کے مطابق غیر ملکی کرنسی والے اکاؤنٹس میں 566 یورو، 698 امریکی ڈالرز اور 498 برطانوی پاؤنڈز موجود ہیں۔
رپورٹ
میں نیب کاکہنا ہے کہ ایل ڈی اے، لاہور اور شیخو پورہ کے ایڈیشنل ڈپٹی
کمشنرز، مری کے اسسٹنٹ کمشنر اور گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے بھی رپورٹ دی
ہے، نواز شریف اور ان کے زیر کفالت افراد کے نام لاہور، شیخو پورہ ، مری
اور ایبٹ آباد میں جائیدادیں ہیں جبکہ مری میں بنگلہ، چھانگلہ گلی ایبٹ
آباد میں 15 کینال کا مکان اور اپر مال لاہور پر جائیداد شامل ہے۔
نیب
رپورٹ میں نواز شریف اور ان کے زیر کفالت افراد کے نام 1752 کینال سے زائد
زرعی اراضی شامل ہے، لاہور کے موضع مانک میں 936 کینال، موضع بڈو کسانی میں
299 کینال زرعی اراضی شامل ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ لاہور کے
موضع مال رائے ونڈ میں 103 کینال، موضع سلطان کے میں 312 کینال ،ضلع شیخو
پورہ کے موضع منڈیالی میں 14 کینال اور موضع فیروز وطن میں 88 کینال اراضی
شامل ہے۔
ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفس لاہور اور اسلام آباد کے مطابق
نواز شریف کے نام پر 3 گاڑیاں اور 2 ٹریکٹرز رجسٹرڈ ہیں جن میں 1لینڈ
کروزر، 2 مرسڈیز بھی شامل ہیں۔